بدھ، 12 اکتوبر، 2022
ایک کنجوس شخص شادی کے بعد پہلی بار بیوی کو سیر کرانے کے لیے کلفٹن
ایک کنجوس شخص شادی کے بعد پہلی بار بیوی کو سیر کرانے
کے لیے کلفٹن سیرگاہ پر لے گیا۔ دل پر پتھر رکھ اس شخص نے
پہلے تو بیوی کو جھولے سے لطف اندوز ہونے کاموقع فراہم کیا۔
اس کے بعد ایک بڑا سا چاکلیٹ خرید کر اپنی بیوی کو دیا۔ جب
بیوی چاکلیٹ کے ایک کنارے سے تھوڑا سا کھا چکی تو کنجوس
کی رگ کنجوسی بھڑکی اور وہ اپنی نئی نویلی دلہن سے
مخاطب ہوا۔ بیگم کیا خیال ہے کیوں نہ ہم باقی چاکلیٹ کو اپنے بچوں کے
لیے محفوظ رکھ لیں۔
میاں بیوی کے لطیفے
باپ (بیٹے سے) : بیٹا تم نے نانا کے خط کا جواب کیوں نہیں دیا؟
بیٹا : ابو آپ نے ہی تو کہا تھا کہ بڑوں کو جواب نہیں دیا کرتے‘‘۔
🤣🤣🤣
میاں بیوی ہوٹل میں کھانا کھانے گئے۔
شوہر نے کھانا شروع کیا تو بیگم نے ٹوکا: "آج تم کھانے سے پہلے دعا مانگنا بھول گئے"۔
شوہر بولا: "یہ ہوٹل ہے بیگم۔ یہاں کے باورچی کو کھانا بنانا آتا ہے"۔
مزے کا لطیفہ : اردو لطیفے
ایک بھکاری نے بازار میں کسی عورت سے پیسے مانگے
تو اُس نے حقارت سے دیکھتے ہوئے کہا ”شرم نہیں آتی،
بھیک مانگتے ہوئے؟
اچہے۔ بھلے ہٹے کٹے تو ہو اور ہاتھ پاﺅں بھی سلامت ہیں“۔
”تو کیا چند سکوں کی خاطر اپنے ہاتھ پاﺅں کٹوالوں؟“
بھکاری نے تلملا کر کہا۔

