نئی دلی(ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ایک ریاست تامل ناڈو میں واقع ایک فیکٹری میں زور دار دھماکہ
ہوا ہے، جس کے نتیجے میں فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی آگ کی زد میں آکر 15 مزدور ہلاک ہوگئے ہیں۔ بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں فیکٹری میں اچانک دھماکہ ہوا جس کے بعد آگ فیکٹری میں بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کی پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی شدت کی وجہ سے تمام فکٹری میں موجود تمام چیزیں جل کر خاکستر ہوگئیں اورفیکٹری میں کام کرنے والے 15 مزدور بھی جل کر ہلاک ہوگئے۔ متعدد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ فیکٹری انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے وقت فیکٹری میں 18 ملازمین کام کررہے تھے تاہم دھماکے کی وجوہات کا ابھی تک تعین نہیں ہوسکا ہے۔

0 تبصرے: