ایک صاحب حج سے واپس لوٹے تو سیدھا اپنے محلے کے کھاتے دار دکاندارکے پاس تشریف لے گئے۔
انہیں دیکھ کر دکاندار بہت خوش ہوا اسے لگا کہ آج حاجی صاحب دو سال پرانی ادھار چُکانے آئے ہیں۔
ان صاحب نے دکاندار سے کہا: بابا جی، کدھر ہے میرا اُدھار والا کھاتہ؟
دکاندار نے خوش ہوتے ہوئے کہا: کھاتہ کہ بک اٹھاکر یہ لیجیئے حاجی صاحب۔
صاحب نے پھر پوچھا؛ اچھا وہ صفحہ کدھر ہے جہاں میرا ادھار لکھا ہوا ہے؟
دکاندار نے جلدی سے صفحہ کھول کر دیتے ہوئے کہا: یہ رہا حاجی صاحب۔
صاحب نے اپنی انگلی اپنے نام پر رکھتے ہوئے کہا:
میرے اس نام سے پہلے حاجی لکھ لو۔

0 تبصرے: