ہفتہ، 26 نومبر، 2016

جنرل قمرجاوید باجوہ پاکستان آرمی کے نئے سربراہ اور لیفٹیننٹ جنرل زبیر حیات جوائنٹ چیف مقرر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں۔ پاک فوج کے نئے سربراہان کی تقرریوں کا اعلان ہوگیا ۔ لیفٹیننٹ جنرل قمرجاوید باجوہ کو جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر پاک فوج کا نیا سربراہ مقرر کردیا گیا اور لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات کو بھی جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر کیا گیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے اپنے صوابدیدی اختیارات کے تحت تھری اسٹار لیفٹیننٹ جنرل قمرجاوید باجوہ کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر پاک فوج کا نیا سربراہ مقرر کردیا ہے جب کہ لیفٹیننٹ جنرل زبیر حیات کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر کردیا گیا ہے۔




SHARE THIS

Author:

0 تبصرے: