‏افغانستان لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
‏افغانستان لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

بدھ، 9 نومبر، 2016

الیکشن جیتتے ہی طالبان کا ٹرمپ سے بڑا مطالبہ سامنے آگیا

الیکشن جیتتے ہی طالبان کا ٹرمپ سے بڑا مطالبہ سامنے آگیا

کابل (ویب ڈیسک) افغان طالبان نے بدھ کے روز امریکی صدر منتخب ہونے والے ڈونالڈ ٹرمپ سے افغانستان سے امریکی فوجوں کے جلد انخلاء کا مطالبہ کردیا ہے۔


"ہمارا پیغام یہ ہے کہ امریکہ کو ایک پالیسی کا ایسا مسودہ تیار کرنا چاہئے کہ امریکی دوسری قوموں کی آزادی اور خود مختاری نہیں چھینے گا۔"

سب سے اہم بات یہ ہے کہ  وہ افغانستان سے اپنی تمام فوج واپس بلا لے،

طالبان نے یہ پیغام ٹرمپ کے حیرت انگیز طور پر انتخابات جیتنے کے ردعمل میں دیا ہے۔ 

جمعہ، 1 جولائی، 2016

طالبان کے خود کش حملے میں افغان پولیس 27 کیڈٹ ہلاک، 40 زخمی

طالبان کے خود کش حملے میں افغان پولیس 27 کیڈٹ ہلاک، 40 زخمی

افغانستان ( وقائع نگار : 30 جون 2016) جمعرات 30 جون 2016 کو 2 طالبان خود کش حملہ آوروں نے افغان پولیس کیڈٹس کی بس پر حملہ کردیا بس افغان پولیس نئے سند یافتہ کیڈٹس کو لیکر کابل کے مغربی حصے کے نواح کی جانب جارہی تھی۔ افغان پولیس کی گرین بسین طالبان کے لئے قابل شناخت ہیں اور نشانہ بنانے کے لئے آسان ہدف ہیں ، دارالحکومت کابل کے نواحی وردک صوبے میں طالبان کے حملے میں کئی بسیں تباہ ہوگئیں اور ملبے کا ڈھیر دور دور تک پھیل گیا۔ افغان حکومت کی وزارت داخلہ نے 27 اہلکاروں کے جان بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے ۔ حملے میں 40 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ طالبان کی جانب ماہ مبارک رمضان میں کیا جانے والا یہ سب سے بڑ احملہ ہے۔ 

طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے 150 اہلکاروں کو مار دیا ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ پہلے حملے میں پولیس کیڈٹس اور ان کے تربیت کار وں کی بس کو نشانہ بنایا گیا، پھر جب امدادی کارکن اور ایمرجنسی سروس پہنچی تو دوسرے بمبار نے اپنی کار دھماکے سے اڑا دیا جس میں دھماکہ خیز مواد نصب تھا۔