بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) عراق میںش شیعہ زائرین پر کار بم دھماکہ کیا گیا ہے جس میں 73 زائرین ہلاک اور درجنوں
زخمی ہوگئے ہیں جان بحق افراد میں 40 کا تعلق ایران سے ہے ۔ داعش نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد سے 100 کلو میٹر دور علاقے الہیلا میں زائرین پر کار میں باردی مواد اور بم رکھ کر دھماکہ کیا گیا زائرین کربلا سے روضہ امام حسین ؓ کی زیارت کے بعد واپس آرہے تھے کہ ایک پیٹرول پمپ کار کو دھماکے سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں 73 افراد موقع پر ہی جان بحق ہوگئے اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے کی وجہ سے قریبی ہوٹل اور پیٹرول پمپ کو بھی شدید نقصان پہنچا جب کہ داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک افراد کی تعداد اس سے بھی کہیں زیادہ ہے ۔ عراقی حکام کے مطابق زائرین حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے روضہ مبارک کی زیارت کے بعد واپس آرہے تھے کہ الہیلا کے علاقے انہیں ٹارگٹ کیا گیا جب کہ متاثرہ افراد میں ایران اور بحرین سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔
عراق لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
عراق لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
جمعہ، 25 نومبر، 2016
پیر، 29 فروری، 2016
حملوں اور خود کش بم دھماکوں میں 126 افراد ہلاک ہوگئے
بغداد (اردو وائس پاکستان نیوز ڈیسک) عراق کے صوبے دیالہ کے شہر مقدادیہ میں 2 خود کش بم دھماکوں میں 48 افراد ہلاک اور درجنوں سے زائد زخمی ہو گئے۔ عراقی پولیس کے مطابق مشرقی صوبے دیالہ کے شہر مقدادیہ میں خود کش حملہ آور نے جنازے میں شریک لوگوں کے ایک بڑے اجتماع کو نشانہ بنایا۔
خود کش دھماکے میں مقامی ملیشیا کے 6 کمانڈروں سمیت 40 افراد موقع پر ہلاک اور 58 زخمی ہوگئے۔ شدت پسند اسلامی تنظیم داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔
دوسری جانب مغربیٍ بغداد کےٍ مضافاتی علاقے میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر خود کش حملے میں 8 اہلکار ہوگئے۔ بغداد میں گزشتہ روز بھی 2 دھماکوں میں 78 افراد مارے گئے تھے۔